وائس چانسلر کے رویے خلاف ”بیوٹمز فیملی” قائم

482

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، مینیجمنٹ اینڈ سائنس میں موجودہ وائس چانسلر کی آمرانہ طرز عمل کے خلاف ٹیچنگ اسٹاف اور ملازمین “بیوٹمز فیملی” کے نام پر ایک ادارے کا قیام عمل میں لائے ہیں۔

گذشتہ روز بیوٹمز فیملی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ٹیچنگ اسٹاف اور ملازمین کے چار سو سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ یونیورسٹی موجودہ وی سی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ وائس چانسلر نے اپنے آمرانہ رویوں سے لوئر اسٹاف، ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء کے تمام جمہوری اور بنیادی حقوق غضب کیے ہوئے ہیں اور ایک آمر کی طرح یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں۔ وی سی کے آمرانہ رویوں سے ٹیچینگ اسٹاف، ملازمین اور طلباء انتہائی تنگ آ چکے ہیں۔ یونیورسٹی میں ٹیچینگ اسٹاف اور ملازمین میں وی سی کی آمرانہ طرز انتظامی معاملات کو چلانے کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں وی سی کی آمرانہ رویوں، غیر جمہوری طرز عمل اور یونیورسٹی کو یرغمال بنانے کے معاملے پر ٹیچنگ اسٹاف اور ملازمین نے بیوٹیومز فیملی کا نام پر ایک پلیٹ فارم بنایا ہے جس کی بنیادی مقصد ٹیچینگ اسٹاف اور ملازمین کی بنیادی حقوق کا دفاع کرنا ہے۔ اجلاس میں وی سی کے آمرانہ طرز عمل اور رویوں کے خلاف اب مزید خاموش نہیں رہنے کا عہد کیا گیا ۔