مجید برگیڈ کے حملوں کی پیش نظر ہائی سیکورٹی الرٹ جاری

2764

مجید برگیڈ کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر بلوچستان بھر میں ہائی سیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے-

اے آئی جی آپریشن بلوچستان کی جانب سے آئی جی رینجرز، سی ٹی ڈی، آئی جی، ایف سی و دیگر سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ 23 مارچ پاکستان ڈے کے دن بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے شدید نوعیت کی حملے کئے جاسکتے ہیں-

پولیس کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ کی جانب سے کوئٹہ کینٹ، مستونگ کینٹ، قلات کینٹ اور خضدار کے فوجی کینٹ کو حملوں میں نشانہ بنایا جاسکتا ہے جبکہ اسکے علاوہ مختلف فوجی کیمپوں اور سرکاری عمارات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے-

ادھر سیکورٹی کی پیش نظر کمشنر کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ کے تمام اسکولز اگلے دو روز کے لئے بند کردیے گئے ہیں بلوچستان یونیورسٹی نے بھی اگلے دو روز کی تعطیل کا اعلان کردیا ہے-

انٹیلجنس اداروں کی جانب سے بلوچستان میں اگلے چند روز شدید حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ تمام آرمی کیمپ اور ہیڈکواٹرز کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے-

آج بلوچستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت بلوچستان کے جانب سے بھی سنجیدہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے بازاروں اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی پولیس چیکنگ کا حکم دیا ہے-