قلات میں دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

774

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات میں دو مختلف حملوں میں ایک ریاستی آلہ کار ہلاک اور ایک مبائل ٹاور تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے نرمک کے علاقے میں پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایک مقامی آلہ کار شفیع محمد لہڑی سکنہ اناری، نرمک کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص دشمن فوج کے پیرول پر بلوچ سرمچاروں کے گذرگاہوں کی نشاندہی، فوجی آپریشنوں میں دشمن کی مدد کرنے اور مقامی لوگوں کو لاپتہ کرنے جیسے جرائم کا مرتکب ہوچکا تھا، جن کی پاداش میں اسے سزائے موت دی گئی۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ دریں اثناء بی ایل اے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے قلات ہی کے علاقے جوہان گزگ کے مقام نصب موبائل ٹاور کو تباہ کردیا، مذکورہ ٹاور کو گذشتہ سال ساتھی تنظیم کے سرمچاروں نے بھی تباہ کردیا تھا لیکن دشمن نے اپنے دفاعی مفادات کی تکمیل کیلئے دوبارہ اس ٹاور کو فعال کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہینگی۔