بلوچستان کے علاقے سبی اور قلات میں دو دنوں سے جاری آپریشن میں پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دو اہلکار کی ہلاکت و دو زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے چھ مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دوران آپریشن ایک سپاہی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے – بیان کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم کے 6 مسلح افراد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نصیب اللہ بنگلزئی، پیر جان اور رکئی کلوہی شامل ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے کے 6 مسلح افراد مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سبی کے پہاڑی علاقے کے قریب کیا گیا، دوران آپریشن ان کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں جن میں ابتک ایک کی شناخت کریم مری کے نام سے ہوئی ہے جو چرواہا بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب بلوچ نیشنلسٹ آرمی کیجانب سے صبح ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ جھڑپوں میں پاکستان فوج کے متعدد ایس ایس جی کمانڈوز مارے گئے ہیں۔ تاہم آخری اطلاعات تک کسی تنظیم نے موقف پیش نہیں کیا ہے۔