ریکو ڈک معاہدے پر دستخط ہوگئے

921

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے اتوار کے روز کوئٹہ میں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اب انسرجنسی کا نہیں بلکہ سرمایہ کاری کا میدان بنے گا-

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا-

زرائع کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کے لیے کینیڈین کمپنی، وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاہدے پر آج دستخط ہوگئے – نئے معاہدہ کے تحت کینیڈین کمپنی 50 فیصد، وفاقی اور بلوچستان حکومت 25-25 فیصد شیئر ہولڈر ہوں گی۔ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی سے بلوچستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، ایک ارب ڈالر انفراسٹرکچر، اسکولوں، کا نکنی کے تربیتی انسٹیٹیوٹ سمیت دیگرسماجی شعبوں پرخرچ ہوگا۔معاہدہ کی بحالی کے بعد کمپنی پاکستان سے ساڑھے 6 ارب ڈالرجرمانہ کی کارروائی ختم کردی ہے ۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 10 سال کے مذاکرات اور قانونی جنگ کے بعد اب یہ معاہدہ طے پایا ہے اور معاہدے کے تحت بلوچستان میں بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ سے معاہدے کے تحت 8 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔