خضدار: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

457

خضدار سے مسلح افراد ایک شخص کو اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا۔ لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دارو ولد شیر محمد سکنہ کوچہ گریشہ خضدار کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو بیس مارچ کو نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے خضدار بس اڈہ سے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے جب وہ ہنگول سے آرہے تھے۔

علاقائی ذرائع بتارہے ہیں کہ اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ رکھا اور بعدازاں چھوڑ دیا۔ اب ایک بار پھر اسے لاپتہ کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں اور قوم پرست حلقوں کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات دو دہائی سے جاری ہیں۔ قوم پرست حلقے فورسز پر الزام عائد کرتے ہیں تاہم فورسز ان الزامات کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔

انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف گلزار دوست نے تربت سے کوئٹہ کا طویل پیدل لانگ مارچ کیا جو گذشتہ روز کوئٹہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا-