تمپ: فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلا سیمی فائنل میچ ساچان کلب تربت نے اپنے نام کرلیا

454

حمل ظفر ڈسٹرکٹ ناک آوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ شہید نادل جان تمپ بمقابلہ ساچان سلالہ تربت کے درمیان کھیلا گیا۔

پہلے سیمی فائنل میچ کو شاچان کلب تربت نے اپنے نام کرکے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنایا۔

اس سیمی فائنل میچ میں ساچان کلب ایک گول کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ اس میچ کے مین اف دی میچ زباد بلوچ قرار پائے۔

یہ ٹورنامنٹ حمل ظفر فٹبال کلب کی زیر نگرانی چلائی جارہی ہے جس میں پورے ضلع سے چوبییس ٹیموں نے حصہ لیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں حمل ظفر کلب گومازی بمقابلہ ون اسٹار گومازی مدمقابل ہونگے۔