بلوچستان کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فورسز چوکی پر دستی بم حملہ کیا ہے۔
فوجی چوکی پر حملہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر میں سینما چوک پر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور چوکی کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال حکام کی جانب سے نہیں ہوسکی ہے۔
مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔