تربت: بی ایس او کے زیر اہتمام دو روزہ علمی، ادبی فیسٹیول کا آغاز

314

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بی ایس او کے زیر اہتمام ہفتے کے روز عطاء شاد ڈگری کالج میں دو روزہ تعلیمی، ادبی اور سیاسی میلے کا افتتاح کردیا گیا، دو روزہ فیسٹول کا افتتاح کالج کے پروفیسر امان اللہ بلوچ نے کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں پروفیسرامان اللہ بلوچ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے رکن سید عدنان شاہ اور زون کے صدر بالاچ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگرامات سے طلباء کی شعوری نشونماء اور ان کا غیرنصابی سرگرمی کی جانب رجحان میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ طلباء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے سماجی اور قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرکے فرض شناسی اور ایمانداری سے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردا ادا کریں۔

فیسٹول کے دوسرے حصے میں طلباء سیاست کے موضوع پر پینل ڈسکیشن کا اہتمام کیا گیا تھا، جسکے مہمانانِ میں بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری بالاچ قادر،مرکزی کمیٹی کےاراکین بانک نمرہ بلوچ، سیدعدنان شاہ اور کریم شمبے تھے، جبکہ فرائض کی ذمہ داری کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزرعاطف بلوچ نے سرانجام دی۔ پینل ڈسکشن میں طلباء سیاست، بلوچستان میں طلباء سیاست کی تاریخ اور بلوچ سماج میں طلباء سیاست کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

فیسٹول میں بلوچ سیاست اور آئندہ کے حکمت عملی کے موضوع پر پینل ڈسکشن بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ نے چلائی جس کے مہمانان بی این پی کے مرکزی ماہیگیر سیکریٹری خداداد واجو، نیشنل پارٹی کے مرکزی فائنانس سیکریٹری فدا حسین دشتی اور بی این پی عوامی کے مرکزی انسانی حقوق سیکریٹری ایڈوکیت سعید فیض تھے۔

فیسٹیول میں بلوچستان سمیت مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے-