بی ایس او کے سابقہ عہدے داروں کے اعزار میں نیشنل پارٹی کی تقریب

256

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بی ایس او کے سابقہ رہنماؤں کے اعزاز میں منعقد کردہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ قومی تحریک میں شامل ہر فرد ہمارے لیے قابل احترام ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کیڈرز قومی تشخص اور بقا پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر قومی و سیاسی و جمہوری عمل کا حصہ بن کر رہیں بلوچ طلبا قیادت کا ایک ساتھ ہونا اور قومی مسائل پر گفتگو کرنا ایک مثبت سیاسی پیش رفت ہے نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت کرتا ہے اور اس کی رائے کو اہمیت دیتا ہے –

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اس وقت شدید سیاسی مسائل و مشکلات کا شکار ہے جس میں بلوچ قوم جماعتوں کا ایک ساتھ جدوجہد کرنا وقت و حالات کی بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ سماج کو آپس میں دست و گریباں کردیا گیا ہے قومی و وطنی مفادات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام قوتوں کو ایک دوسرے کا احترام ہوئے اپنی سیاسی عمل کو جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کیڈرز کے ایک ساتھ ہونے کا مقصد مختلف سیاسی جماعتوں اور افراد کے درمیان بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنا اور سیاسی قوتوں کو مشترکہ سیاسی و قومی مفادات کے لیے تیار کرنا ہے۔

ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت و احترام کرتا ہے قطہ نظر کہ وہ کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے- سیاست میں عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے اور مثبت سیاسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔

نیشنل پارٹی کے زیر منعقد ہونے والے تقریب میں بی ایس او کے مختلف دھڑوں کے سابقہ چیئرمین اور عہدے دار شریک تھے –