بلوچستان: بلند ترین درجے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

1578

بلوچستان میں حملوں کے پیش نظر شدید قسم کی ہائی اسٹیٹ سیکورٹی الرٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہیں، کوئٹہ کے مختلف تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں-

انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اگلے 48 کھنٹے سیکورٹی کے حوالے سے شدید حساس ہیں جبکہ انٹیلجنس کی رپورٹ کے بعد فورسز نے ایف سی کیمپ ہیڈکواٹرز اور کوئٹہ کینٹ سمیت شہر کے مختلف سرکاری و تعلمی اداروں میں سیکورٹی الرٹ نافذ کردیا ہے۔

سیکورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ اور گوادر میں فورسز کیمپ اور ہیڈکواٹرز کو تمام قسم کے حالات سے نمٹنے کے کے لئے 22 مارچ تک الرٹ رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کینٹ میں واقع اسکولز اور پاک ترک اسکول کوئٹہ کو بھی اگلے تین روز کے لئے بند رکھا جائے گا-

سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پاکستان ایف سی اور فوج کے مختلف یونٹس اور پاکستان فضائی کو بھی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے دوسری جانب چمن میں پولیس اور فورسز کے مخصوص یونٹس کو سختی سے چیکنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اگلے ایک ہفتے تک فورسز کی گشت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ادھر سیکورٹی ہائی الرٹ کے بعد کوئٹہ کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گئی ہے تاہم سرکاری طور پر کسی بھی سیکورٹی خطرے کی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے-

اعلامیہ کے مطابق پولیس شہر کے مختلف شاہراہوں پر الرٹ رہیگی جبکہ ایف سی اور پولیس کو کسی بھی خطرے کی صورت میں کاروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

دریں اثناء سیکورٹی الرٹ کے باعث مختلف تعلیمی اداروں کے ٹرانسپورٹس کو مختلف روٹ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں پولیس چیکنگ کو بھی سخت کردیا جائے گا-