آواران: دو لاپتہ افراد دوران حراست قتل، لاشیں اسپتال منتقل

587

بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد کو مبینہ طور پر دوران حراست قتل کرکے لاشیں سول اسپتال آواران منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو اکتوبر کو کوالوہ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے عبدالواحد ولد داد محمد سکنہ کولواہ آشال سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر دوران حراست فورسز نے قتل کرکے لاشیں آواران سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے عبدالواحد سمیت دو افراد کو فورسز نے حراست میں لے کر دوران حراست قتل کرکے لاش گذشتہ روز آواران سول اسپتال منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو نام نہ بنانے کی شرط پر باوثوق ذرائع نے ایک تصویر بیجھی ہیں جس میں مذکورہ شخص عبدالواحد کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں اس کے ہاتھ ، پاوں اور آنکھوں پر پٹی باندھے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر اس دن کی جب اس کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے ادارے و قوم پرست تنظیمیں ہر وقت یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فورسز لوگوں کو ماورائے عدالت لاپتہ اور قتل کرنے میں ملوث ہیں تاہم فورسز ان چیزوں کی سختی سے تردید کرتا آرہا ہے

انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ و قتل ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں۔