گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع آواران سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جنہیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا- تاہم اب دونوں لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے-
آواران سے برآمد ہونے والے لاشوں کو گذشتہ روز شناخت کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں مقامی افراد نے ایک کی شناخت آواران کے رہائشی عبدالواحد کے نام سے کی تھی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت اس وقت نہیں ہوسکی تھی-
اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والی دوسرے لاش کی شناخت بلوچستان کے ضلع خضدار کے رہائشی محمد اقبال ولد محمد یعقوب قوم سمالانی کے نام سے ہوئی ہے-
یہ بھی پڑھیں:آواران: دو لاپتہ افراد دوران حراست قتل، لاشیں اسپتال منتقل
مقامی ذرائع کے مطابق محمد اقبال ولد محمد یعقوب کو 29 مئی 2021 کو خضدار سے کراچی جاتے ہوئے حب کے مقام سے فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا جبکہ محمد یعقوب گذشتہ دس ماہ سے فورسز کے تحویل میں تھا۔
آواران انتظامیہ کے مطابق لاشوں کی شناخت کے بعد قانونی کاروائی کرکے لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔