تربت: روڈ حادثہ، ایک خاتون جانبحق، دس زخمی

520

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کیساک میں ایک المناک روڈ حادثے میں ایک خاتون جان بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے –

زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو خون کی فوری فراہمی کے لیے اہل خانہ نے اپیل کی ہے –

پولیس ذرائع کے مطابق کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق جبکہ حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

پیک اپ گاڑی میں سوار یہ لوگ پسنی سے شہرک جارہے تھے کہ کیساک کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نذیر ولد بجار سمیت 10 خواتین زخمی جبکہ ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا اور طبعی امداد دی جارہی ہے۔

زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق انھیں خون کی فوری ضرورت ھے، جو لوگ خون عطیہ. کرنا چاہتے ہیں وہ فوراً ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچ جائیں۔