‏کیچ: نامعلوم افراد نے یوفون کا ٹاور نظر آتش کردیا

607

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گیبن میں ہفتے کی شب نامعلوم افراد نے ٹیلی کام کمپنی یوفون کے ٹاور کو نذر آتش کردیا ہے۔

ٹاور نظر آتش کرنے کے بعد کیچ میں یوفون کی سروس معطل ہوچکی ہے – جبکہ انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے –

خیال رہے کہ کیچ اور گرد نواح میں اس سے پہلے بھی مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی ٹاورز کو نشانہ بنایا گیا ہے – جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں – تاہم آج ہونے والے واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔