گوادر: ماہیگروں کا دھرنا پانچویں روز میں جاری

289

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں مقامی ماہیگیروں کی بڑی تعداد گذشتہ پانچ روز سے اپنے مطالبات کی حق میں حق دو تحریک کے دھرنے میں شامل ہیں-

منگل کے روز پسنی کے مچھلی بیوپاریوں حنیف بشیر، فش کمپنی کے عزیز پیربخش، ظفراقبال اورسیٹھ قمبر نے حق دو تحریک پسنی کے دھرنے میں آکر ماہیگروں سے اظہار یکجہتی کی-

اس موقع پر مقامی ماہیگیروں نے کہا کہ غیر مقامی ٹرالرنگ مافیا اور بیوپاریوں کی وجہ سے ہم نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں –

انکا کہنا تھا کہ فش کمپنیوں کو سمندری حیاتیات کی تباہی کی کوئی فکر نہیں ہے لیکن ہم اپنے سمندر کو بچانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے –

خیال رہے کہ پسنی کے مقامی ماہیگیر گذشتہ پانچ روز سے اپنے مطالبات کے حق میں پسنی فش ہاربر جیٹی کے مرکزی گیٹ پر کیمپ لگاکر احتجاج کررہے ہیں-

جن کے اہم مطالبات میں مطالبات میں غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ، پسنی ہاربر کی بحالی اور سیٹھوں کی من مانی کمیشن کا خاتمہ شامل ہیں-

اس موقع پر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اگر پسنی کے ماہیگروں کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کرینگے