گوادر اور پنجگور پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملوں میں 2 اہلکار ہلاک کئے،بی یل ایف

611

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام سرمچاروں نے پنجگور چتکان میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے مورچہ پر دستی بم پھینکا جو مورچہ کے اندر گر کر پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اسی طرح جمعہ کی شام سات بجکر چالیس منٹ پر گوادر چِب ریکانی میں قائم پاکستان آرمی کے کیمپ کے مین گیٹ کے سامنے سیکیورٹی کیلئے کھڑے اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔