کیچ: فورسز کے ہاتھوں تین افراد لاپتہ

287

پاکستانی فورسز نے گذشتہ شب رات گئے چھاپے مارکر تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مذکورہ افراد کو فورسز نے ضلع کیچ کے تحصیل مند سے حراست میں لیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں دو کی شناخت اسماعیل آفتاب سکنہ گیاب اور سعید اللہ سکنہ مند سورو کے ناموں سے ہے تاہم ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے روان ہفتے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آرہا ہے جہاں بیشتر افراد ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے اس کے علاوہ بولان اور خضدار سے بھی لاپتہ افراد کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔