کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

403

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نبیل ولد لیاقت سکنہ گومازی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو فورسز نے گذشتہ شب رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے

ذرائع کے مطابق فورسز نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔