بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک یوٹیوبر کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کو ضلع کیچ کے علاقے مند ہوزی سے حراست میں لیا ہے جسکی شناخت وارث وفا کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ شخص ایک اداکار ہیں جو یوٹیوب پہ مزاحیہ شارٹ مووی بنایا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کے کیسسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں دیگر مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کے علاوہ فنکار بھی لاپتہ ہوئے ہیں۔
گذشتہ فورسز نے پنجگور سے بھی ایک فنکار مسرور عمر کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا تاہم اس کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ نوشکی سے گلوکار عاصم کو گذشتہ دنوں لاپتہ کیا گیا۔