کوئٹہ: پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

1097
فائل فوٹو

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

محمد خراسانی کے مطابق بروز جمعہ سہ پہر کے وقت تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا-

ترجمان تحریک طالبان کے مطابق حملے کے نتیجے میں اے ایس آئی رحمت اللہ، علی اصغر اور قربان علی نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں-