کوئٹہ: میڈیکل طلباء کے احتجاجی کیمپ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں کا اظہار یکجہتی

330

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے ‏بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے طلباء کی اپنے مطالبات کی حق میں احتجاج جاری ہے –

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے شکار بلوچ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ ،ماما قدیر بلوچ اور طلباء رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی-

اس موقع پر نصر االلہ بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے میڈیکل کالجز کے طلباء کی رجسٹریشن کرانے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی خوش آئند ہے، امید کرتے ہیں صوبائی حکومت طلباء کو لاوارث نہیں چھوڑے گا-

خیال رہے کہ بلوچستان کے میڈیکل طلباء گزشتہ کئی دنوں سے شہر کے ریڈ زون میں سراپا تھے اور اس دوران تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی کی گئی تاہم صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر انہوں تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کرکے کیمپ کو پریس کلب کے سامنے منتقل کر دیا ہے –

بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نےصوبے کے تین مختلف میڈیکل کالجز کےطلباء کے معاملے پر اسلام آباد میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں اور جلد مسائل حل کیا جائے گا –