کوئٹہ: محمد اکرم مری کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا – لواحقین

541

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق ‏محمد اکرم مری کے لواحقین نے تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی ہے –

لواحقین نے ملاقات میں محمد اکرم کی جبری گمشدگی کی تفصیلات تنظیم کو فراہم کر دیئے ہیں –

لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد اکرم مری ولد سیف اللہ کو رواں سال 21 فروری کے رات 11 بجے گوہر آباد کوئٹہ میں گھر سے گرفتاری کے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

لواحقین نے حکومت سے محمد اکرم کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محمد اکرم کو منظر عام پر لایا جائے اور اگر اس پر کوئی الزام ہے تو انہیں ملکی قانونی کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جائے –