بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کالونی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 2 فورسز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ گشت پر مامور اہلکاروں پہ ہوا ہے جہاں دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ اور ریمورٹ کنٹرول تھا جو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے موٹرسائیکل میں نصب کرکے وہاں کھڑی کی گئی تھی۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔