بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے کمسن لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاش کوئٹہ کے علاقے سبزی روڑ نورزئی چوک کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں لاشیں تواتر کے ساتھ برآمد ہورہے ہیں گذشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی 6 لاوارث میتیوں کو دشت قبرستان میں دفن کردیاگیا ہے۔
بلوچستان میں متعدد ایسی لاشیں برآمد ہوتی ہیں جو مسخ ہوتی ہیں اور ان کی شناخت نہیں ہوتی لیکن انہیں ڈی این اے ٹیسٹ جیسی شناخت کے مراحل سے گزارے بغیر لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے جن پر شبہ ہوتا ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی لاشیں ہیں۔
ایک دہائی قبل بلوچستان علاقے خضدار کے توتک میں اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں جن میں لاپتہ افراد کی لاشیں شناخت کی گئیں جبکہ اس کے علاوہ پنجگور ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے وقتاً فوقتاً اس طرح کے اجتماعی قبروں سے لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔