ڈیرہ اللہ: غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

479

ڈیرہ اللہ یار میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی سمیت ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ فقیر محمد کنرانی میں ملزم شوہر ظفر علی کنرانی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی نوجوان بیوی نظیرا اور نوجوان بھیتیجے لیاقت کنرانی کو شاٹ گن سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے لاشیں اپنی تحویل میں لیکرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچائیں جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی۔