پہلا آل بلوچستان مرحوم بابل جان فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل میچ

484

ہرنائی پہلا آل بلوچستان مرحوم بابل جان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ ہرنائی کے کوارٹر سیمی فائنل میچ میں یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی نے مرحوم بابل جان فٹ بال کلب سبی کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کوارٹر سیمی فائنل میچ یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی اور مرحوم بابل جان فٹ بال کلب سبی کے درمیان افغان فٹ بال گراوُنڈ ہرنائی میں کھیلا گیا۔

جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ تاہم آخرکار یہ میچ یوتھ افغان فٹ بال کلب لورالائی 0-1 گول سے اپنے نام کرلیا۔

اس میچ کے مہمان خاص ٹریفک پولیس سارجنٹ ہرنائی سید رسول تھے۔ جس نے کمیٹی کو نقد 10000 ہزار روپے دیئے۔