پنجگور کیمپ پر قبضے کو 66 گھنٹے مکمل، مزید ایک فدائی شہید – بی ایل اے

1344

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنجگور میں واقع قابض کے فوجی کیمپ پر تیسرے دن بھی بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کا قبضہ قائم ہے۔ گذشتہ 66 گھنٹوں سے بلوچ فدائین دشمن کی ہر پیش قدمی روک کر کیمپ پر قبضہ کئے ہوئے ہیں-

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح پاکستانی فوج نے بھاری فضائی مدد سے کیمپ پر حملہ کیا لیکن فدائین کی شدید مزاحمت سے فوج کو دوبارہ بھاری جانی نقصانات سے دوچار ہوکر پسپا ہونا پڑا، اس جھڑپ میں مزید ایک فدائی نے شہادت کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ ابتک پنجگور میں چار فدائین شہید ہوچکے ہیں اور باقی فدائین مضبوط پوزیشن میں کیمپ اپنے کنٹرول میں لیکر 80 سے زائد دشمن فوج کے اہلکار ہلاک کرچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی-