پنجگور: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

712

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے رات گئے بونستان کے علاقے مرغوڈن میں چھاپہ مارکر یحییٰ رئیس ولد حاجی مقبول احمد سکنہ مرغوڈن بونستان حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رات گئے فورسز نے مقامی َخفیہ ایجنسیوں کے ہمراہ چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو شناخت کے بعد حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد ہمیں اس کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیشے کے لحاظ سے ایران سرحد پہ تیل کے کاروبار سے منسلک ہے۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں کے دورانیہ میں فورسز نے پنجگور سے متعدد افراد کو حراست میں لیا جن میں اب نو افراد کی شناخت ہوئی ہے۔