پنجگور: دو افراد اغواء۔ سوشل میڈیا پر تصاویر جاری

1450

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے گیشتی سے گذشتہ روز دو افراد کو اغواء کیا گیا۔

علاقی ذرائع کے دونوں افراد کو پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اغواء کیے گئے افراد کی شناخت حمید ولد مُرید اور محمد رحیم ولد قادر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اغواکاروں نے دونوں افراد کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شائع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ باغات میں کام کر رہے تھے۔

بلوچستان میں اس سے پہلے بھی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغواء کیے گئے افراد کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان ڈیتھ اسکواڈز کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے کسی قسم کے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا نہیں پڑتا ہے۔