پنجگور ایف سی کیمپ پر مجید بریگیڈ کا قبضہ چھتیس گھنٹوں سے جاری ہے۔ بی ایل اے

1532

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ مجید بریگیڈ 38 گھنٹوں سے پنجگور ایف سی کیمپ پر مضبوطی کیساتھ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو فروری کی شام 8 بجے کے قریب مجید بریگیڈ نے کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا تھا، جو چار فروری صبح 10 بجے تک مضبوی کیساتھ قائم ہے، دشمن کی ہر پیشقدمی کو روکتے ہوئے اسے شکست فاش دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتک محض پنجگور کیمپ میں بلوچ فدائین 70 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور کیمپ کا وسیع حصہ تباہ کرچکے ہیں جبکہ کیمپ پر کنٹرول حاصل کرنے کے دوران تین بلوچ فدائین شہادت کے عظیم مرتبت پر فائز ہوچکے ہیں۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائینگی۔