وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 4584 دن مکمل

259

کراچی پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 4584 دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں ایچ آر سی پی کے صوبائی چیئرپرسن خغر، کونسل ممبر سعید بلوچ اور ڈپٹی کنونیر بلوچ یکجہتی کمیٹی عبدلواہاب بلوچ شامل تھے۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے وفود سے مخاطب ہو کر کہا کے جب تک بلوچ قوم کے پیاروں کی بازیابی کا حق حاصل نہیں ہو جاتا تو اس حق کا تقاضا کرنا مروجہ بین الاقومی اخلاقیات اعلیٰ انسانی و جموری افراد کے منافی نہیں ہے اگر کوئی غیر قانونی غیر انسانی و غیر جمہوری عمل ہے تو اس بنیادی حق کو سلب اور اس کی بحالی کی جدوجہد کرنے والوں کو بزور ریاستی طاقت کچلنے کا رویہ ہے لیکن یہاں سب کچھ اسکے بر عکس ہے کیوں کہ حقائق تسلیم کرنے کی صورت میں بلوچ قوم کو خون میں نہلانے اور اس کی سر زمین اور وسائل پر تسلط جمانے والوں کو کٹہروں میں کھڑا اور اپنی جارحیت مسلط سے دستبر دار ہونا پڑے گا۔