نوشکی اور پنجگور میں فورسز ہیڈکوارٹرز پر حملے

3919

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں مسلح حملہ آوروں نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی میں زور دھماکے کے بعد شدید نوعیت کی فائرنگ اور دھماکوں کی آواز دو گھنٹے سے زائد جاری ہے۔

دھماکوں کے باعث سے قریبی امارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں جبکہ علاقائی ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ ڈی سی آفس کے قریب فرنٹیئر کور کے مین گیٹ پر ہوا۔

آخری اطلاعات تک دھماکوں اور فائرنگ جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچ چکے ہیں تاہم انہیں ہیڈکوارٹر میں بیٹھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بھی زور دار دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔