قلات: کوہی خان مینگل کے گھر پر دھماکہ

1177

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے شہری مضافات میں دھماکے کی آواز سنی گئی-

پولیس کے مطابق قلات سٹی ایریا میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، دھماکہ کوہی خان مینگل کے گھر پر ہوا- دھماکے کے بعد شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا-

پولیس کے مطابق دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ دھماکہ دستی بم حملے کا تھا۔

یاد رہے کوہی خان مینگل پر بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کی تشکیل اور قلات و نوشکی میں لوگوں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔