عبدوئی: پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

679

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا –

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عبدوئی بارڈر میں کراسنگ پوائنٹ پر تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیو اور لیویز فورس کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت عبید اللہ ولد درمحمد سکنہ تلمب مند کے کے نام سے ہوئی ہے –

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز اہلکار مبنیہ قاتل در محمد کو حراست میں لے لیا گیا ہے –

ذرائع کے مطابق کراسنگ پوائنٹ پر رش کی وجہ سے سیکورٹی فورسز اور تیل بردار گاڑیوں کی ڈرائیووں کے درمیان ہاتھاپائی کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے واقعہ پیش آیا ہے – جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے –

خیال رہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں عرصہ دراز سے کاروباری لوگوں کی شکایت رہی ہے کہ انہیں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے –

تاہم سیکورٹی حکام ان الزامات کی تردید کرتے ہیں –