سبی: پولیس ٹیم پر حملہ، دو اہلکار زخمی

391

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں-

پولیس ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ سبی حمبل بابا کے قریب پیش آیا جبکہ فائرنگ کے ذد میں آنے سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے-

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سپرینٹنڈنٹ پولیس دوستین دشتی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم سابق سب انسپیکٹر کے گھر پر چھاپہ مارنے کے لئے جارہی تھی کہ ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی-

دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ کے زد میں آنے سے پولیس اے ٹی ایف ٹیم کے اہلکار شوکت مرغزانی اور ریاض زخمی ہوئے ہیں جبکہ واقعہ میں علی نواز نامی راہگیر بھی زخمی ہوا ہے-

سپریڈنٹ پولیس دوستین دشتی کے مطابق ملزم سابق پولیس اہلکار ہدایت اللہ کوئٹہ پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب تھا ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوا ہے-

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ واقعہ میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث اہلکار کی تلاش شروع کردی گئی ہے-