پسنی پریس کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حق دو تحریک نے جب بھی کوئی پروگرام کیا تو پسنی کے صحافیوں نے بھرپور کوریج کی اور ملک بھرکے اخبارات میں اِس کو نمایاں کوریج دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پسنی زیروپوائنٹ پر جاری دھرنا اور پسنی جیٹی پر جاری دھرنا کی بھر پور کوریج کی گئی ہے لیکن اِس کے باوجود حق دو تحریک پسنی کے اسٹیج پر پسنی کے مقامی صحافیوں کا نام لیکر اُن کی کردار کشی کرنا قابل مذمت امر ہے۔
پسنی پریس کلب نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے،بصورت دیگر پسنی کے صحافی اپنے آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کرینگے۔