بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں اتوار کی شب ایک زور دار دھماکہ سنا گیا، ذرائع کے مطابق دھماکہ شہر میں واقع شاکر ہوٹل کے سامنے ایک گاڑی پر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار حبیب شاہ ہلاک جبکہ باڈی گارڈ سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنکو ابتدائی طور پر حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بم گاڑی میں نصب تھا جو شاکر شاکر ہوٹل کے قریب پھٹ گیا –
ذرائع کے مطابق حبیب شاہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے ہیں اور مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہا تھا۔