بلوچستان کے مختلف علاقوں سے چار افراد لاپتہ

396

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے مزید چار افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے روان ماہ میں مختلف اوقات میں فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

ان لاپتہ ہونے والوں میں شاندار ڈومکی ولد دالاور ڈومکی، محمد حسین ولد پاندی خان عبدالحمید ولد زہرو خان شامل ہیں۔ جبکہ اسی خاندان سے اور عبدالستار ولد زہروخان کے جبری گمشدگی کو ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

مچھ کے رہائشی شاندار کو گذشتہ رات سبی سے فورسز نے چھاپہ مارکر حراست میں لیا، جبکہ محمد حسین اور عبدالحمید کو چھ فروری کو ڈھاڈر سے اور عبدالستار کو سال قبل فروری کے مہینے میں حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔