بلوچستان: منظور پشتین گرفتار، ساتھی فائرنگ سے زخمی

579

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ جاتے ہوئے پاکستانی فورسز نے محاصرے میں لے کر فائرنگ کی ہے جس سے ایک شخص کو زخمی ہوا ہے۔

زخمی ہونے والا پی ٹی ایم بلوچستان کے کوارڈینیٹر نور باچا ہے۔

منظور پشتین ارمان لونی کے تیسری برسی کے اجتماع میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔