آغا حبیب شاہ کی پاکستان کے لئیے قربانیاں فراموش نہیں کرینگے – ضیاء لانگو

1247

مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب دھماکے میں بی اے پی کے سینئر رہنما آغا جبیب شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ حبیب شاہ کی بلوچستان اور پاکستان کے لیے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرینگے –


انہوں نے کہا کہ انکی موت نے بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جاری جہد کو تواناں کر دیا ہے-

ضیا لانگو نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حبیب شاہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو نست و نابود کر دیں گے-

مشیر داخلہ ضیا لانگو نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے –

انہوں نے تمام سیکورٹی ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں، ملوث عناصر قانون سے کہیں نہیں چھپ سکتے جلد گرفت میں ہونگے –

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کیں جائیں گے –

یاد رہے کہ حبیب شاہ آج حب چوکی میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے –