حب میں قومی وسائل لیجانے والی ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

951

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے دو فروری کو حب شہر میں مال بردار ٹرکوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بی ایل اے ترجمانجیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 2 فروری کو حب شہر میں سوک سینٹر کے مقام پر مالبردار ٹرکوں کو ایک بم حملے اور فائرنگ میں نشانہ بنایا، مذکوہ ٹرک دالبندین و گردونواح سے لوٹے گئے قیمتی بلوچ وسائل پاکستانلیجارہے تھے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں دالبندین سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے سنگ مرمر و دیگر وسائل کے لوٹ مار میں شریکتھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ٹرک مالکان اور کنٹریکٹرز کیلئے ایک وارننگ تھی، اگر مذکورہ علاقوں میں بلوچ وسائل کی لوٹ مار بند نہیںکی گئی تو مستقبل میں ہمارے حملے اس سے زیادہ شدید ہونگے۔ کسی  بھی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار یہ افراد خود ہونگے۔

بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا ہے ہہ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی پروپگنڈہ مشین بلوچ لبریشن آرمی کے نام سے مختلف جعلیذمہ داریاں اور بیانات جاری کررہا ہے تاکہ بلوچ عوام میں ابہام پیدا کی جاسکے۔ واضح رہے بی ایل اے کے تمام بیانات، تصاویر اورویڈیوز اسکے آفیشل چینل ہکل سے جاری کی جاتی ہیں۔ کسی بھی بیان کی تصدیق ہمارے آفیشل چینل یا مستند میڈیا اداروں سےکی جاسکتی ہے۔