بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نو بجے کے قریب بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ربی میں سوئی سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی گیس پائپ لائن پر گشت کرنے والے فورسز اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فوج نے چاروں اطراف علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچ سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔