کیچ: کلبر اور مزن بند میں فوجی آپریشن جاری

553

بلوچستان کے ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے کلبر اور مزن بند میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پیدل فوجی دستوں سمیت جنگی ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سے کلبر میں شروع ہونے والی فوجی آپریشن تاحال جاری ہے جس میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر فوجی ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہے جبکہ علاقے میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

تاہم دوران آپریشن کسی قسم کی جانی نقصان یا گرفتاری تاحال رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب مزن بند سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ آج صبح سے شروع ہونے والی فوجی آپریشن میں بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں جبکہ فوجی دستے پہاڑی سلسلے میں بھی داخل ہوئے ہیں۔