کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص حراست بعد لاپتہ

492

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عثمان ولد لیاقت سکنہ کوہ پشت مند کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کو فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ فورسز نے چھاپے کے وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ فورسز نے لاپتہ ہونے والے شخص کے بھائی کو بھی حراست میں لیا تاہم بعدازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔