ڈیرہ اللہ یار میں کھاد بحران کے خلاف نیشنل پارٹی کا زمینداروں کے ہمراہ احتجاج، مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کرتے ہوئے شاہرہ ٹریفک کے لئے معطل کردی ہے –
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نیشنل پارٹی نے ڈیرہ اللہ یار میں مقامی زمینداروں کے ہمراہ کھاد بحران کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سمیت کارکنان شریک تھے مظاہرین نے صحبت پور چوک کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیا-
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھاد ڈیلرز کی من مانی اور زیادہ منافع کمانے کے چکر میں کھاد کا بحران پیدا کیا گیا ہزاروں کاشتکار کھاد کے لیے پریشان ہیں انکی فصلوں کو نقصان ہورہا ہے –
مظاہرین نے شکایت کی ہے کہ محکمہ زراعت کھاد کا بحران ختم کرنے اور بلیک مارکیٹنگ روکنے میں ناکام ہوچکا ہے ڈیلرز من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں کاشتکار مطلوبہ رقم دینے کے باوجود کھاد سے محروم ہیں –
احتجاج کے باعث انتظامیہ نے علاقے میں کھاد کی پانچ دکانوں کو سیل کردی ہے کھاد ڈیلرز نے شکایت کی ہے کہ کھاد کمپنیاں مطلوبہ سپلائی نہیں دے رہی ذمہ دار ہمیں ٹھہرایا جا رہا ہے انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ کھاد ڈیلرز نے بحران اور بلیک مارکیٹنگ ختم نہیں کی تو ڈیلرز کے لائسنس معطل کر دینگے۔
دریں اثناء کھاد کے کمی کے خلاف ال پارٹیز لسبیلہ کا حب میں کوئٹہ کراچی قومی شاہرہ پر دھرنا جاری ہے حب انتظامیہ دھرنے کے مقام پر موجود ہے اور مظاہرین سے مزاکرات جاری ہے –