بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاکستانی فورسز لیویز اور مسلح افراد کے درمیان گذشتہ رات جھڑپ ہوئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے سونڈ میں رات گئے نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ رسالدار میجر لیویز شیر محمد مری کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد سونڈ میں قائم یوفون ٹاور کو نقصان دینا چاہتے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیویز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور پسپا ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔