کولواہ: پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

525

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کولواہ کے آتراپ ندی میں 16 جنوری کو پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ انکا پاکستانی فوج کے ساتھ سامنا ہوا۔ سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی کے تحت دشمن فوج کو پسپا کیا۔ طویل جھڑپ میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے اور سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل گئے۔ اس دوران ایک اور آزادی پسند مسلح تنظیم کے دو ساتھی بھی ہمارے سرمچاروں کے ساتھ تھے۔ انہوں نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور ساتھیوں کے ساتھ بحفاظت اپنے محفوظ جگہ میں پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف مسلح جدوجہد جاری رہے گی۔