کولواہ میں قابض فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

487

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی.

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پانچ جنوری کو سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے بزداد گندہ کور میں پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض فوج کو نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔