کوئٹہ کراچی سڑک خونی شاہراہ بن چکی ہے- اصغر علی ترین

288
بلوچستان اسمبلی کے رکن اصغر خان اچکزئی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی اور اے این پی کے رہنماء اصغر علی ترین نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ خونی شاہراہ بن چکی ہے جہاں آئے روز خوفناک ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں-

اصغر علی ترین نے صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز اسی سڑک پر ایک فیملی کوئٹہ سے کراچی جارہے تھی اور خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں اس خاندان کے چار افراد جانبحق ہوگئے-

انہوں نے کہا کہ ایک ہی گھر سے چار جنازوں کا اٹھنا بہت بڑا غم ہے –

انکا کہنا تھا کہ اس شاہراہ پر آئے روزحادثات ہوتے ہیں پچھلے دنوں چیئر مین سینٹ کے بھائی بھی اسی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جانبحق ہوگئے تھے یہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔

اے این پی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ ہم عرصہ دراز سے سن رہے ہیں کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کا فزیبلٹی ہوگئی لیکن عملاً کوئی کام نہیں ہورہا ہم کوئی اورنج لائن یا موٹروے کی ڈیمانڈ نہیں کررہے صرف یہ کہتے ہیں کہ اس خونی شاہراہ کو دو رویہ بنایا جائے۔